مارشل لا میں کروڑوں روپے کرپشن کی نذر مگر نیب نے کیا کارروائی کی؟وزیراعلی پنجاب
ہفتہ 5 مارچ 2016 14:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مارشل لاء میں کروڑوں روپے کرپشن میں ڈوب گئے مگر بتایا جائے کہ نیب نے کیا کارروائی کی، ہماری دم پر پاؤں نہیں آیا، نیب کو آزادی کیساتھ کام کرنے دیا جائے گا،پنجاب میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں ، کئی ماہ سے پنجاب میں کام کر رہی ہے،پٹواری مافیا ناقابل قبول ہے، عوام کی جان اس مافیا سے چھڑوا دی ہے، لینڈ ریکارڈ کے نظام میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے، لینڈ ریکارڈ نظام کو اس قدر شفاف بنائیں گے کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔
وہ ہفتہ کو یہاں اراضی ریکارڈ کمپوٹرائز ڈکرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے آج کا دن تاریخ ساز ہے، پنجاب میں لینڈ ریکارڈ کے کام کا آغاز سب سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے کیا، ماضی میں لینڈز ریکارڈ منصوبے پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جو ضائع ہو گئے، احتسابی عمل کسی بھی معاشرے کا لازمی جزو ہوتا ہے، غلطیاں ہوتی ہیں مگر بدنیتی پر مبنی غلطی کی گنجائش کسی کیلئے نہیں ہو گی، اس کے باوجود وہ نظام کو اس قدر شفاف بنائیں گے کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے اورپٹواری مافیا سے نیب کی جان چھڑائیں گے، پنجاب کے منصوبوں میں کرپشن ختم نہیں ہوئی مگر کرپشن کا عنصر بہت کم ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.