کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر دکھ ہوتاہے،جن کے پاس قوم کا پیسہ ہے وہ واپس کریں مجھے پارٹی نے جودیا واپس کروں گا،بحریہ ٹاؤن کی ملازمت چھوڑدی ہے،سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 6 مارچ 2016 19:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر دکھ ہوتاہے،جن کے پاس قوم کا پیسہ ہے وہ واپس کریں مجھے پارٹی نے جودیا واپس کروں گا،بحریہ ٹاؤن کی ملازمت چھوڑدی ہے۔اتوارکو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حماد صدیقی دبئی میں ملازمت کررہے ہیں،مصطفٰی کمال نے کہا کہ کراچی میں مینڈیٹ رکھنے والے ترقیاتی کام نہ ہونے کے ذمہ دار ہیں،یہاں ترقیاتی کام نہ ہونے اورتباہی پھیلائے جانے پر بہت دکھ ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ انیس قائم خانی اورحماد صدیقی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،پارٹی نے مجھے جو دیا واپس کرنے کیلئے تیار ہوں مگر جن کے پاس قوم کے اربوں روپے ہیں وہ بھی واپس کریں،انہوں نے کہا کہ میں اس قوم کیلئے بحریہ ٹاؤن کی ملازمت چھوڑ کر واپس آگیا ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میں سے کسی میں ہمت ہے کہ وہ صولت مرزا،اجمل پہاڑی اورعمران فاروق کے قاتلوں کا نام لیں،وہ بے چاری پیدائشی مجرم نہیں تھے، ان سب کو ایم کیو ایم نے مجرم بنایا،سب لڑکے بتارہے ہیں کہ احکامات باہر سے آتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ الطاف بھائی کے خلاف ایک لفظ بھی بولے اورجو بولے گا وہ اپنی جان جانے کا ذمہ دار خودہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری صاحب کراچی میں ڈیویلپمنٹ کے حق میں تھے مگر انکی ٹیم کرپٹ تھی جس کی وجہ سے کراچی میں کام نہیں ہوا،جب میئر تھا تو میرا دل کرتاتھا کہ سب لوگوں کے مسائل راتوں رات حل کردوں گا اورلوگوں کو کوئی تکلیف نہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ قوم کوتوڑنے نہیں بلکہ جوڑنے کیلئے آئے ہیں اورپاکستان کو ٹکڑوں میں نہیں بٹنے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.