سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اغوا کار شہباز تاثیر کو کچلاک میں السلیم ہوٹل کے قریب چھوڑ کر گئے، شہباز تاثیر نے اس ہوٹل سے کھانا کھایا اور 350 روپے بل ادا کیا،شہباز تاثیر نے والدہ کوفون کرکے مقام بارے آگاہ کیا،والدہ کے انٹیلی جنس حکام کو بیٹے کی بازیابی سے آگاہ کرنے کے بعد سیکورٹی حکام نے موقع پر پہنچ کر شہباز تاثیر کو تحویل میں لے لیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ
منگل 8 مارچ 2016 22:33
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء ) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، اغوا کار شہباز تاثیر کو کچلاک میں السلیم ہوٹل کے قریب چھوڑ کر گئے، شہباز تاثیر نے اس ہوٹل سے کھانا کھایا اور ساڑھے تین سو روپے بل ادا کیا۔
(جاری ہے)
منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق اغوا کار شہباز تاثیر کو کچلاک میں السلیم ہوٹل کے قریب چھوڑ کر گئے۔
شہباز تاثیر نے اس ہوٹل سے کھانا کھایا اور 350روپے بل ادا کیا۔ ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر اکیلے ہی ہوٹل آئے تھے۔ کھانا کھانے اور بل کی ادائیگی کے بعد کال کرنے کیلئے فون مانگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر نے اس کے بعد فون پر والدہ سے بات کی۔ شہباز تاثیر کی والدہ نے انٹیلی جنس حکام کو بیٹے کی بازیابی سے آگاہ کیااس کے بعد انٹیلی جنس حکام نے موقع پر پہنچ کر شہباز تاثیر کو تحویل میں لے لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.