پاکستان 2050 میں دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بن جائیگا، وفاقی وزیر خزانہ
بدھ 9 مارچ 2016 14:25
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان 2050 میں دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بن جائیگا، وزیراعظم نواز شریف کے وژن اور ٹیم کی کارکردگی سے معیشت درست راستے پر گامزن ہوئی،2018 میں 10ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی، آئندہ بجٹ میں ایس آر اوز مکمل طور پر ختم کر دیں گے، سستی ایل این جی حاصل کرنے کیلئے قطر کو اپنی شرائط پر آمادہ کیا،گزشتہ دو حکومتوں نے 12ہزار ارب روپے کے قرضے لئے، سٹیٹ بینک کے پاس ساڑھے 15ارب ڈالر کے ذخائر ہیں،ٹیکس ایمنسٹی سکیم کالا دھن سفید کرنے کیلئے نہیں تاجروں کو سہولت کیلئے دی، فائلرز سے ودہولڈنگ ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا، ٹیکس اداروں کو تاجر دوست، ایف بی آر کو فرینڈلی بورڈ آف ریونیو میں تبدیل کیا،22 معتبر عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت میں ترقی کا اعتراف کیا، پاک چین اقتصادی راہداری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی،عدم استحکام کی شکار پاکستانی معیشت کو دو سال میں مستحکم بنایا ،2013 میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا،بینک کا پالیسی ریٹ 40سال کی کم ترین سطح پر آ گیا،آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر لئے جبکہ 5ارب ڈالر واپس کئے، شرح نمو میں اضافہ ہمارا اگلا ہدف ہے، شرح نموکے اضافے سے روزگاری کے مواقع پیدا ہوں گے، انکم سپورٹ پروگرام 40سے بڑھاکر 105ارب کردیا، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ، ملک میں امن و امان سرمایہ کاری کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، گزشتہ مالی سال دہشت گردی کے خاتمے پر 45ارب روپے خرچ کئے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.