لیگی حکمرانوں کی سیاہ کاریاں تعلیمی اداروں کو تباہ کررہی ہیں، رہنماء پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور

بدھ 9 مارچ 2016 20:51

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) ن لیگی حکمرانوں کی سیاہ کاریاں تعلیمی اداروں کو تباہ کررہی ہیں۔صوبائی وزیر اقبال چنڑ کی اسلامیہ یونیورسٹی میں ڈاکٹر مشتاق قیصر کے ساتھ غنڈہ گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن ،محمد علی احسن جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور نے اسلامیہ یونیورسٹی جیسی بین الاقوامی شہرت یافتہ تعلیمی ادارے میں گھس کر غنڈہ گردی کرنے پر انہیں صوبائی وزارت سے الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر لیگی حکمرانوں کے خلاف شدید مزاحمت کرے گی ۔

اس گھڑی میں ہم یونیورسٹی کے اساتذہ کی عزت و وقاراور حفاظت کے لئے وائس چانسلر کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکمرانو کی تعلیمی امن کو برباد کرنے کی ہر گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بدانتظامی اور بد اعمالیوں ی وجہ سے تعلیمی لحاظ سے بہاولپور پہلے ہی ابتری کا شکار ہے ۔مرکزی وزیر تعلیم،اور صوبائی وزیر کا بہاولپور کے رہائشی ہونے کے باوجود بہاولپور کا تعلیمی گراف انتہائی پست درجہ میں شامل ہے۔

میاں برادران نے جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں کا بدترین حال کر کے ثابت کردیا ہے کہ انہیں بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اندریں حالات اگر حکمرانوں نے صوبائی وزیر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے وائس چانسلر کے خلاف کسی انتقامی کاروائی کی کوشش کی تو ہم سخت مزاحمت کریں گے،

متعلقہ عنوان :