امتحانات میں نقل کے متعلق برداشت کی حد صفر ہے،صوبائی سیکرٹری تعلیم

امتحانات پر تعینات عملہ نقل کی روک تھاک کیلئے بھرپور اقدامات کرے اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دے، عبدالصبور کاکڑ

بدھ 9 مارچ 2016 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء ) صوبائی سیکرٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ نے کہا ہے کہ امتحانات میں نقل کے متعلق برداشت کی حد صفر ہے امتحانات پر تعینات عملہ نقل کی روک تھاک کیلئے بھرپور اقدامات کرے اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ حکومتی اقدامات اور والدین اور طلباء کے تعاون سے نقل کے رجحان میں بڑی حد تک کمی آئی ہے اور اب طلباء اپنی محنت کے بل بوتے پر امتحان میں شریک ہوتے ہیں بدھ کر روز سپیشل ہائی سکول کے امتحانی مرکز نمبر 1اور نمبر2اور سیکرٹ ہارٹ سکول امتحانی مرکز کے اچانک دورے کے دوران سیکرٹری تعلیم نے امتحانی کو قابل اطمینان قرار دیا تاہم انہوں نے پالیسی کے برخلاف تعینات ایک امتحانی مرکز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ۔

متعلقہ عنوان :