وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ہمراہ
سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 مارچ 2016 11:34
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ 2016ء) : وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کنگ خالد ملٹری سٹی میں ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے ، ملاقات میں سعودی فرمانرواں شاہ سلمان سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے 21 ممالک کی نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی اور فوجی دستوں کی مہارت کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ سعودی فرمانروا نے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں کہا کہ فوجی مشقوں کے ذریعے سعودی عرب اور پاکستان کی مسلح افواج میں اعتماد اور تعاون بڑھانے کا موقع ملا ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف نے بھی فوجی مشقوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان فوجی مشقوں سے اسلامی ممالک کے اتحاد کو فروغ ملے گا جبکہ فوجی مشقوں کے ذریعے تمام ممالک کے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عزم کو بھی تقویت ملی۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سعودی وزیردفاع کے مابین بھی اہم ملاقات ہوئی ، جس میں علاقائی سکیورٹی، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.