معیشت میں بہتری کے مثبت اشارے مل رہے ہیں‘ وفاقی صوبائی اور عوامی سطح پر سخت انتظامی اقدامات کے ذریعے معاشی بہتری کے نتائج کو عام آدمی بشمول سمال سکیل انڈسٹریز تک پہنچایا جائے
چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ کا بیان
جمعہ 11 مارچ 2016 18:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ معیشت کے مختلف پہلوؤں میں بہتری ایک خوش کن پیغام ہے ِ ۔ مہنگائی کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے، فی کس آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے، فارن ایکسچینج ریزرو 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہونا معاشی بہتری کی علامت ہے و لہذامعاشی بہتری کو عوامی خوشحالی میں تبدیل کی جائے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رپورٹس پرپریس ریلیز جاری کرتے ہوئے گزشتہ روز انھوں نے کہاکہ قومی سطح پر درپیش کئی مشکل داخلی اور بیرونی چیلنجوں کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، معاشی اشاروں پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے اور مالی استحکام کا عمل درست راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔(جاری ہے)
مگر پیداواری لاگت کے تناسب میں ہم 128 سے138 ویں درجے پر آ گئے ہیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر بھی ریکارڈ سطح پر ہیں۔ چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے وفاقی صوبائی اور عوامی سطح پر سخت انتظامی اقدامات کے ذریعے معاشی بہتری کے نتائج کو عام آدمی بشمول سمال سکیل انڈسٹریز تک پہنچایا جائے۔ اس ضمن میں حکومت کو صنعتی تجارتی، کاروباری و زرعی ترقی اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے لئے توانائی بحران پر جلد از جلد قابو پانا ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.