پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں گذشتہ تین دن کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی‘ 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 13:35
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں گذشتہ تین دن کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ بلوچستان میں ہوا ہے جہاں 18 افراد کی جان گئی اور 22 زخمی ہوئے جبکہ 49 مکانات کو نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ قبائلی علاقوں میں 15، پنجاب میں دس اور صوبہ خیبر پختونخوا میں چھ افراد مارے گئے۔زخمیوں میں سے 25 کا تعلق قبائلی علاقہ جات، 15 کا خیبر پختونخوا اور 18 کا پنجاب سے بتایا گیا ہے۔بارشوں کے نتیجے میں سب سے مہلک حادثہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں پیش آیا جہاں بارش کی وجہ سے کوئلے کی کان بیٹھنے سے سات مزدور ہلاک ہوئے۔(جاری ہے)
منہدم ہونے والی کان سے اتوار کی شب مزید دو لاشیں نکالے جانے کے بعد وہاں امدادی آپریشن ختم کر دیا گیا۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق وادی سوات کے ضلع شانگلہ الپوری اور اورکزئی ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک سے دو دن کے وقفے کے بعد ملک میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.