اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ
گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت تین دن کیلئے ملتوی کر دی
پیر 14 مارچ 2016 15:23
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت تین دنوں کیلئے ملتوی کر دی۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے ملک طاہر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موٴقف اختیار کیا کہ غازی عبدالرشید قتل کیس میں ہم نے ماتحت عدالت میں سابق صدر کی طیبعت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرائی تھی تاہم ٹرائل کورٹ نے سابق صدر کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
سماعت کے دوران فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم کیس واپس ٹرائل کورٹ بھیج دیتے ہیں اور وہ سابق صدر کی جانب سے دائر حاضری سے استثنٰی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ وہی عدالت کرے گی۔(جاری ہے)
جسٹس عامر فاروق نے مزید ریمارکس دیئے کہ اسی طرح کا معاملہ ہم پہلے بھی ٹرائل کورٹ کو بھیج چکے ہیں عدالت عالیہ ماتحت عدالت کی کارروائی میں کس طرح مداخلت کر سکتی ہے۔
غازی عبدالرشید کے بیٹے کے وکیل طارق اسد ایڈوکیٹ نے سماعت کے دوران موٴقف اختیار کیا کہ سابق صدر نے سپریم کورٹ میں بھی اپنی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی تھی اس فیصلہ کا بھی سب کو علم ہے ۔سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے استدعا کی کہ ہم ماتحت عدالت کا فیصلہ اور سابق صدر کی طبیعت کے حوالے سے تازہ میڈیکل رپورٹ جمع کرانا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت تین دنوں کے لئے ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.