سندھ میں سابق آئی جی کی ٹٰیم میں شامل افسران کو ہٹانے کا فیصلہ
پیر 14 مارچ 2016 16:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) سندھ پولیس میں ریکارڈ کرپشن کرنے والے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کوہٹائے جانے کے بعد اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کی حیثیت سے تعیناتی کے بعد سابق آئی جی کی ٹٰیم میں شامل افسران کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا اس حوالے سے اے ڈی خواجہ کو مکمل فری ہینڈ دیا گیا ہے ۔کراچی میں آپریشن میں مصروف اہم ادارے کی مشاورت سے یہ ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہناہے کہ اے ڈی خواجہ کو چارج لینے سے قبل سندھ کی ایک بااثر شخصیت نے بتادیا تھاکہ اپنی ٹیم کے ساتھ کام کریں جس کو لانا ہے لائیں مگرایس ایس پی ملیرراؤ انوار کو نہ چھیڑیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ سابق آئی جی سندھ کی ٹیم میں شامل ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ جو کہ اچھی شہرت نہیں رکھتے اسی طرح ایس ایس پی ویسٹ ایس ایس پی ساؤتھ کشمور تھرپارکر مٹیاری سمیت انویسٹی گیشن کے ایس ایس پیز اور ڈی ائی جیز تبدیل کئے جائینگے اس ضمن میں تمام ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، سلطان خواجہ، ثنااللہ عباسی، ڈی آئی جی منیر احمد شیخ اورڈی ائی جی امیر احمد شیخ کو اہم ترین زمہ داریاں دی جائینگی جبکہ سی ٹی ڈی سے نوید خواجہ سمیت متعدد افسران کوہٹادیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.