داعش کے زخمی وزیرزندگی اورموت کی جنگ لڑرہے ہیں،شامی آبزویٹری
ابو عمر الشیشانی کومصنوعی طریقے سے ان کی سانس بحال رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بیان
پیر 14 مارچ 2016 20:44
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) شام میں چند روز پیشتر امریکا کے فضائی حملے میں دہشت گرد گروپ دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے شدید زخمی ہونے والے "وزیرجنگ" ابو عمر الشیشانی کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور اسے مصنوعی تنفس کے ذریعے زندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کیک مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنیوالی انسانی حقوق کی آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے ایک بیان میں بتایاکہ ابو عمر الشیشانی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
مصنوعی طریقے سے ان کی سانس بحال رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آکسیجن کے بغیر ان کا سانس لینا نا ممکن ہے۔خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں داعش کا 'وزیرجنگ' ابو عمر الشیشانی شمال مشرقی شام میں ہلاک ہوگیا ہے تاہم بعد میں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ الشیشانی شدید زخمی ہے اور اسے داعش کے زیرانتظام ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے اپنے تازہ بیان میں بتایا کہ الشیشانی ابھی تک زندہ ہے مگراسے شمال مشرقی شام کے الرقہ شہر میں داعش کے زیرانتظام ایک اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ اس کی نگرانی پرایک غیرملکی داعشی ڈاکٹر مامور ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.