راستہ کھلنے کا کوئی امکان نہیں، مہاجرین کو کیمپ جانا ہوگا،یونان کا اعلان
سرحد پار کر کے مقدونیا پہنچنے والے تقریبا پندرہ سو مہاجرین کو واپس یونان بھیج دیا گیا ہے،پولیس
منگل 15 مارچ 2016 21:32
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) یونانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بلقان ممالک سے گزرنے والے روٹ پر سرحدیں کھلنے کا فوری کوئی امکان نہیں ہے اور مہاجرین کو کیمپوں میں منتقل ہونا پڑے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مقدونیا کی پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ سرحد پار کر کے مقدونیا پہنچنے والے تقریبا پندرہ سو مہاجرین کو واپس یونان بھیج دیا گیا ہے۔
ان ڈیڑھ ہزار تارکین وطن کی اکثریت نے شمالی یونان میں ایڈومینی پر واقع کیمپ سے پیر کی صبح پیش قدمی شروع کی تھی اور وہ باڑ میں موجود شگاف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقدونیا پہنچے تھے۔مقدونیا کی ایک نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے پناہ گزینوں کو واپس بھیجے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ البتہ یونان کے نائب وزیر دفاع دیمیترس وتساس نے کہا ہے کہ وہ تاحال ان خبروں کی تردید یا تائید نہیں کر سکتے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.