صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب کا پشاور صدر بم دھماکے اوررکن صوبائی اسمبلی ارباب اکبرحیات کے انتقال پر اظہار افسوس
بدھ 16 مارچ 2016 20:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کی وزیرمعدنی ترقی ومحنت انیسہ زیب طاہرخیلی نے پشاور صدر میں سیکرٹریٹ بس بم دھماکے پرشدید افسوس کااظہارکرتے ہوئے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو عظیم سانحہ قراردیاہے ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے مذکورہ المناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اوزخمیوں کی جلد ازجلد صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی ہے اورغمزدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔
درایں اثناء صوبائی وزیر نے ممبرصوبائی اسمبلی اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء ارباب اکبر حیات کے انتقال پر بھی گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم رکن صوبائی اسمبلی کی رحلت سے صوبائی اسمبلی ایک متحرک قانون ساز سے محروم ہوگئی ہے اوریہ خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کااظہارکیااور مرحوم کی مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.