چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی شہر میں ٹریفک روانی کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت
جمعہ 18 مارچ 2016 22:32
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے ٹریفک پولیس راولپنڈی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شاہراؤں پر ٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی قوانین پرموثر انداز سے عمل درآمد کرواتے ہوئے شہر میں ٹریفک روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے انسپکٹرز اپنے اپنے سیکٹر میں اپنی پوزیشن رش والے پوائنٹس پر رکھیں بیٹ انچارج موٹر سائیکل پر موونگ پوزیشن میں رہ کر غلط پارکنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں ڈی ایس پیز اپنے اپنے سرکل کی سخت چیکنگ کریں تاکہ عوام کو ٹریفک سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی پر سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پید ا کرنے والے ڈرائیور حضرات، خطرناک اور تیز رفتار ڈرائیونگ، اوور سپیڈنگ ، کم عمر ڈرائیور،گاڑی کے شیشوں پر کالے پیپرز کا استعمال ، غلط پارکنگ، اپلائیڈ فار ، بغیر اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ، روٹ پورا نہ کرنے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی خدمات شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور راولپنڈی شہر اور تحصیل ہائے میں ٹریفک انتظامات کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیئے جاری ہیں اس لیئے شہریوں کا بھی فرض ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہریوں کو معمولی غلطی سے پیش آنے والے کسی بڑے حادثہ سے بچاکر منظم انداز سے ٹریفک سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے چیف ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز نے کہا کہ شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے، ان کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لیئے ٹریفک پولیس راولپنڈی سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے کے ساتھ سا تھ ان کے سفر کو محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک کی بہتر سے بہترین سہو لیات فراہم کی جا سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.