امریکہ کا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات پر اظہار اطمینان
ہفتہ 19 مارچ 2016 11:46
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستان عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ذمہ داریاں بخوبی نبھارہا ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی آرمز کنٹرول اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کی نائب سیکریٹری روز گاٹ مائلر نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایا کہ جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستان کا سینٹر فار ایکسی لینس ادارہ نہ صرف بہترین انداز میں کام کررہا ہے بلکہ جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے علاقائی سطح پر عالمی ایجنسی کے تعاون سے تربیت بھی فراہم کررہا ہے۔
گاٹ موئلر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سینٹر فار ایکسی لینسی کا قیام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے بھارت کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش رفت دیکھی ہے۔اس موقع پر سینیٹر باب کورکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں تاکہ ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرسکیں، تاہم دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.