خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، چھتیں گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے
میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 12:06
پشاور+مظفرآباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، چھتیں گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش قہر بن گئی، مظفر آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے ، ضلع باغ کے نواحی گاو ں میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر گھر گر گیا جس سے چھ افراد مٹی کے تودے تلے دب گئے ، اہل علاقہ نے اپنی مدد ا?پ کے تحت چار بچیوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔
تاہم گھر کا سربراہ اور اس کی بیوی دم توڑ گئے۔آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر گر گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم،شاہراہ جہلم اور مظفر آباد راولپنڈی روڈ سمیت متعدد شاہرایں بند ہو گئیں۔(جاری ہے)
لوئر دیر میں گھر کی چھت موسلادھار بارش سے گر گئی جس سے 5 افراد کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا، حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے۔
ادھر کرم ایجنسی کے نواحی علاقے گوندال میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے سرلی سچہ میں مٹی کے تودہ اور بھاری پتھر مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک چار سالہ بچی زخمی ہوئی۔سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جنوبی ضلع باغ کے علاقے اوچھاڑ میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ تین بچیاں زخمی ہوئیں۔ ضلع حویلی اور عباسپور میں مکان گرنے سے 4 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق ان تمام مقامات پر ریسکیو آپریشن کے بعد ہلاک ہونے والے 11 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں 4 بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔نصف رات کے بعد شروع کی جانے والی امدادی کارروائیوں میں ضلعی انتظامیہ اور پاکستانی فوج کے اہلکاروں سمیت سرکاری و غیر سرکاری ادارے کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز تیز بارش کے دوران سڑک پر پھسلن سے مظفرآباد اور نیلم میں مختلف ٹریفک حادثات بھی پیش آئے جن میں دو افراد ہلاک ہوئے۔سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’حالیہ بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے اور مختلف مقامات پر حاثات کے دوران اب تک 13 افراد ہلاک جبکہ کم از کم دو درجن کے قریب مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان ہوا ہے۔شدید بارشوں اور برف باری کے باعث ہونے والی لینڈ سلاڈنگ کی وجہ سے وادی نیلم ،لیپہ ،فاروڈ کہوٹہ اور مظفرآباد کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.