چیف سیکرٹری پنجاب کی صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
ڈی سی اوزکو ہسپتالوں میں مسنگ فیسلٹیزکی فراہمی اور سکولوں کی خطرناک عمارات کی تعمیر کاکام جلدمکمل کرنے کا حکم
ہفتہ 19 مارچ 2016 20:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں مفت ادویات اوربہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کو تاہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائیگی ،صحت اور تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے مقرر کردہ اہداف کا حصول ضلعی افسران کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کمشنرز اور ڈی سی اوز کو دونوں شعبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور کارکردگی بارے رپورٹ ماہانہ بنیاد پر بھجوانے کی ہدایت بھی کی۔
صوبے بالخصوص جنوبی کے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہروں کی طرح دیہی علاقوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہعوام کو معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل فراہم جا رہے ہیں۔
دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کو پرکشش تنخواہ اور مراعات دی جارہی ہیں تاکہ وہ زیادہ محنت اور جذبے سے کام کریں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے ڈی سی اوزکو ہسپتالوں میں مسنگ فیسلٹیزکی فراہمی اور سکولوں کی خطرناک عمارات کی تعمیر کیلئے فنڈز کے سو فیصد استعمال اورکام کوجلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں ہونیوالی کمشنرز کانفرنس میں دونوں شعبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔ لیہ، بھکر اور مظفر گڑھ کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز (ہیلتھ) نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی‘ اجلاس میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،سیکرٹری صحت ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر ڈی جی خان ا وردیگر افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.