شریف برادران اپنے دور حکومت میں جنرل پرویز مشرف کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے‘ پاکستان میں آج بھی آئین سے ماورا اور آرٹیکل 6سے زیادہ طاقت رکھنے والے لوگ موجود ہیں‘عدلیہ ، میڈیا اور طاقتور ایسٹبلشمنٹ کی’ خاص محبت‘ کاہمیشہ وار صرف پیپلزپارٹی پر ہی چلا ہے‘آمروں اور آمریت پسندوں نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا ہے
سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت
ہفتہ 19 مارچ 2016 22:18
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء ) سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ شریف برادران اپنے دور حکومت میں جنرل پرویز مشرف کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ پاکستان میں آج بھی آئین سے ماورا اور آرٹیکل 6سے زیادہ طاقت رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔عدلیہ ، میڈیا اور طاقتور ایسٹبلشمنٹ کی’ خاص محبت‘ کاہمیشہ وار صرف پیپلزپارٹی پر ہی چلا ہے۔
ن لیگ سمیت دیگر سیاسی قوتوں کو ہمیشہ ریلیف ہی ملا ہے۔ معاشی بدحالی کے دکھوں اور مصیبت سے نڈھال غریب عوام کو مہنگائی نے بہت پریشان کررکھا ہے۔ آمروں اور آمریت پسندوں نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب ورکروں میں ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا کرے گا۔(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کے کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔
پیپلزپارٹی کا رحیم یارخان میں جلسہ عام اور عوامی رابطہ مہم تخت لاہور کے چاروں پائے ہلا کر رکھ دے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ لاہور میں پیپلزپارٹی فیصل آباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر محمد اعجاز چوہدری کی قیادت میں ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر شیخ، لال حسین راشد، سرمد فضل حسین راہی اور کوآرڈی نیٹر اے جے کے پیپلزپارٹی چوہدری خادم حسین کے ہمراہ پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنوبی پنجاب پی پی پی کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا عوام دشمن لیگی قیادت نے ہمیشہ ابن الوقت مفاد پرستی کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور جمہوری اقدار کو روندا ہے۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بقاء اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ جبکہ لیگی کمیشن مافیا نے غریبوں اور محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے نام پر قومی سرمائے کو لوٹا ہے۔ خوشحال پاکستان بنانے والوں نے اپنے دور حکومت میں اب تک مایوسیوں اور تکلیفوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ پارٹی جیالے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں بلاول بھٹو عنقریب پورے پنجاب کے طوفانی دورے کریں گے اور پیپلز پارٹی کو شہید بھٹو بے نظیر کے ویژن کے مطابق دوبارہ منظم وفعال کریں گے۔ ناقدین اور مخالفین کے تمام تر تبصرے اور دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوں گے۔ کیونکہ بھٹوازم کی تکمیل ہماری منزل ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.