مصر، شمالی سیناء میں شدت پسندوں کے حملے میں 4 افسران سمیت 18 اہلکار ہلاک ،داعش نیذمہ داری قبول کرلی
دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے ٹھکانے کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے بعد مارٹر گولے داغے گئے،فوجی ٹھکانہ ٹھکانہ تباہ ہو گیا، دھماکے کے مقام کی جانب جانے والی ایمبولینس پر مسلح افراد کی فائرنگ ،مجرموں کی تلاش کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹروں کا فضائی گشت
اتوار 20 مارچ 2016 17:51
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) مصر کے شمالی سیناء صوبے کے شہر العریش میں شدت پسندوں کے حملے میں 4 افسران سمیت 18 اہلکار ہلاک ہوگے ،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقمصر کے شمالی سیناء صوبے کے شہر العریش میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں جن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے جن میں 4 افسران بھی شامل ہیں. دوسری جانب ٹوئیٹر پر داعش تنظیم کے مخلتف اکاؤنٹس پر جاری کیے گئے پیغامات میں تنظیم کی جانب سے کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام کی جانب جانے والی ایمبولینس کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کر ڈالی، جب کہ مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد اپاچی ہیلی کاپٹروں نے علاقے کی فضا میں گشت کیا تاکہ مجرموں کو تلاش کیا جا سکے۔(جاری ہے)
عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران کافی بڑے دھماکے بھی ہوئے جنہوں نے العریش شہر کو ہلا کر رکھ دیا. بعد ازاں واضح ہوا کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے ٹھکانے کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا تھا جس کے بعد مارٹر گولے داغے گئے۔
اس کے نتیجے میں مذکورہ ٹھکانہ تباہ ہو گیا۔مصری وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملے میں متعدد پولیس اہل کار ہلاک ہوئے جن میں کئی افسران اور 10 نئے بھرتی ہونے والے اہل کار شامل ہیں۔شمالی سیناء کی سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا۔ تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہنے والی شدید جھڑپوں کے دوران ان میں سے 5 تخریب کاروں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ادھر مفتی مصر ڈاکٹر شوقی علام نے کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے باور کرایا کہ دہشت گردی ابھی تک قیمتی جانوں کے خاتمے اور خون ریزی کا سبب بن رہی ہے. دہشت گرد دنیا میں فساد پھیلانے کے بدلے میں دنیا اور آخرت میں اﷲ اس کے رسول اور تمام مؤمنین کی لعنت کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی روحین قیامت کے روز اﷲ کے سامنے انتہا پسند اور دہشت گرد جماعتوں سے مخاصم ہوں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.