غیر ملکی فنڈنگ پر حکومتوں کا موثر کنٹرول ہونا چاہیے‘ڈاکٹر طاہر القادری
دہشتگردی اژدھا،تنگ نظری،فرقہ واریت،عدم برداشت سانپ ہیں،بی بی سی ہندی ٹی وی کو انٹرویو ڈاکٹر طاہر القادری نئی دہلی سے آج امریکہ روانہ ہونگے،ہیوسٹن ’’امن کانفرنس‘‘ میں شرکت کریں گے
پیر 21 مارچ 2016 21:51
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دہلی میں بی بی سی ہندی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ مقصد کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو غیر ملکی فنڈنگ پر حکومتوں کا موثر کنٹرول ہونا چاہیے ۔دہشتگردی اور انتہا پسندی کے فروغ میں غیر ملکی فنڈنگ کا بنیادی کردا رہے،دہشتگردی اژدھا ہے تو فرقہ واریت ،تنگ نظری،عدم برداشت کے رویے سانپ ہیں ،یہی سانپ دہشتگردی کے اژدھا میں تبدیل ہوئے ۔
انہوں نے کہاکہ تنگ نظری کے خاتمے کیلئے صوفی ازم کا فروغ اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،پاکستان اور بھارت نے 70سال ایک دوسرے کو دشمن سمجھتے اور کہنے میں گزار دئیے ،دونوں ملک بطور دشمن ہمسایہ زندہ نہیں رہ سکتے ،دونوں طرف کے کروڑوں مسلمان اور عوام خوشگوار تعلقات کے آرزو مند ہیں،دونوں طرف کی حکومتوں کو اس کا ادراک ہونا چاہیے،سربراہ عوامی تحریک نئی دہلی میں منعقدہ چار روزہ عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کے بعدآج 22مارچ کوامریکہ کیلئے روانہ ہو نگے ،جہاں وہ ہیوسٹن میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ’’امن کانفرنس‘‘‘ کی صدارت کریں گے ،اس کانفرنس میں ممتاز پاکستانی شخصیات،پارلیمنٹرینز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوں گے ،سربراہ عوامی تحریک نے امریکہ روانگی سے قبل نئی دہلی میں مصروف دن گزارا ،منہاج القرآن کی مقامی تنظیمات کے صدور و ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں فروغ امن نصاب کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کی ہدایت کی اور بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.