عالمی برادری پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کام کرے‘ نوروز کے تہوار‘ تقریبات اقوام متحدہ کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے‘ ایران‘ افغانستان سمیت 12رکن ملک بہار کے آغاز میں نوروز کا تہوار مناتے ہیں
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا جشن نوروز کی تقریب سے خطاب
منگل 22 مارچ 2016 12:27
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کام کرے‘ نوروز کے تہوار‘ تقریبات اقوام متحدہ کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے‘ ایران‘ افغانستان سمیت 12رکن ملک بہار کے آغاز میں نوروز کا تہوار مناتے ہیں‘ 2010 میں منظور کی جانے والی قرارداد میں اقوام متحدہ نے 21مارچ کو نوروز کا عالمی دن قرار دے دیا۔
منگل کو پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جشن نوروز کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوروز کے تہوار‘ تقریبات اقوام متحدہ کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ایران ‘ افغانستان سمیت بارہ رکن ملک بہار کے آغاز میں نوروز کا تہوار مناتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوروز کے تہوار کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں پاکستان کا بھی حصہ ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ 2010 میں منظور کی جانے والی قرارداد میں اقوام متحدہ نے 21مارچ کو نوروز کا عالمی دن قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوروز انسانی تنوع میں ہم آہنگی کا جشن ہے اور نوروز دنیا میں مختلف عقیدوں‘ ثقافت ‘ زبانوں کی حامل قوتوں کو اکٹھا کرتاہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کام کرے کیونکہ ہمارا اور ہماری نسلوں کا دارومدار مستقبل کی ترقی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نوروز کا تہوار دنیا میں امن و انصاف کے ساتھ خوشیاں لائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.