ملک بھر میں آ ج 76 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،اسلام آباد میں پاک فوج کی شاندار پریڈ،طیاروں کی گھن گرج اورکمانڈوز کا مارچ۔صدر ،وزیر اعظم ،جنرل راحیل شریف سمیت افواج کے سربراہوں نے سلامی لی،دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21,21 توپوں کی سلامی ،پریڈ میں فلائی پاسٹ کی قیادت فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کی ،، جی او سی اسپیشل سروسز گروپ میجرجنرل پیرا ٹروپرز کے ہمراہ دس ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کیا،ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے،چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تقاریب کا انعقاد ،مزار قائد پروقار تقریب کا اہتمام، علامہ اقبال کے مزار کے فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھال لئے۔
سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مارچ 2016 10:38
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2016ء) :آزاد جموں و کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 76 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ،وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی جس میں جدید سامان حرب کی نمائش بھی کی گئی،اسلام آباد ،پشاور ،لاہور ،کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا،لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف ریلیاں اور جلوس نکال کر ملک سے محبت کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ،اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی دیگر دن کا آغاز کیا گیا ،ملک بھر میں یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایاگیا کہ انتہا پسند اور دہشت گرد قوتوں کوشکست دے کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے پوری لگن سے کام کیا جائے گا،نماز فجر کے بعد قوم کی خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں،وفاقی دارالحکومت میں شکرپڑیاں کے قریب مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ممنون حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر اعظم نوازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ،بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ،فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ ،غیر ملکی سفارت کاروں ، سپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ ،اراکین پارلیمنٹ ،وفاقی و صوبائی وزراء کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ،پریڈ کے مہمان خصوصی صدر ممنون حسین صدارتی بَگھی پر پریڈ گراوٴنڈ پہنچے، جہاں وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ان کا استقبال کیا،تقریب کا آغاز صدر مملکت کو پاک فضائیہ کی جانب سے دی جانے والی سلامی سے ہوا ، صدر ممنون حسین نے یوم پاکستان میں شریک مسلح افواج کے جوانوں کے دستوں کا معائنہ کیا اور انھیں یوم پاکستان کی مبارکباد بھی دی،میراج ،اواکس اور ساب طیاروں کی فارمیشنز نے شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا ،طیاروں کی گھن گرج نے لوگوں کا خون گرما دیا،مسلح افواج کے زیر استعمال کوبرا اور دیگر ہیلی کاپٹر نے بھی فلائی پاسٹ میں حصہ لیا،پاکستان آرمی، فضائیہ، بحریہ، فرنٹیئر کورپس، رینجرز، پولیس، بوائز اسکاوٴٹس اور گرلز گائیڈ کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا اور مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی،مارچ پاسٹ کا آغاز ہوا تو پوری پریڈ گراؤنڈ نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ،الخالداور الضرار ٹینک کے دستوں نے بھی خصوصی سلامی پیش کی ،پریڈ میں مقامی طور پر تیار کردہ چھوٹے اور بڑے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں نصر ،بابر ،شاہین ون اور شاہین ٹو کی نمائش بھی کی گئی، پریڈ میں فلائی پاسٹ کی قیادت فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کی ،، جی او سی اسپیشل سروسز گروپ میجرجنرل پیرا ٹروپرز کے ہمراہ دس ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کیا، چین کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے جنگی ہیلی کاپٹر زی 10 اور ترکی کے تربیتی طیارے ٹی 37 پہلی بار پریڈ کا حصہ رہے، پہلی بار بلوچستان کے فلوٹ پرچین کا جھنڈا بھی لہرایا گیا،اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس اور ایٹمی وار ہیڈ لیجانے والے میزائل سسٹمز، اسلحہ بردار ڈرون ”برق“ اور گائیڈڈ میزائل ”براق“ ایف 16 اور پاک چین اشتراک سے بنا جے ایف 17 تھنڈر پریڈ کا حصہ رہے اس کے علاوہ جدید ریڈار اور طور پر تیار کردہ مسلح ڈرون (براق) کوبھی پیش کیا گیا،پریڈ کے شرکاء نے دلچسپی لیتے ہوئے داد و تحسین پیش کیا،تقریب میں سپیشل سروسز گروپ کے جوانوں نے دس ہزار فٹ کی بلندی سے قومی پرچم کے ساتھ فری فال پیراٹروپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ،تقریب کا اختتام مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی جانب سے گائے گئے ملی نغموں پر ہوا،وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریڈ الرٹ کا نفاذ کیا گیا تھا،اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کو تعینات کیاگیا جبکہ حساس عمارتوں کی ذمہ داری فوج کوسونپی گئی تھی جبکہ حفاظتی اقدام کے طور پر شہر میں موبائل فون سروس دوپہر تین بجے تک بند رہی،یوم پاکستان پر لاہور اور کوئٹہ میں عسکری میلوں کے دوران سامان حرب کی نمائش بھی کی گئی ، جڑواں شہروں میں دوپہر 3 بجے تک موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.