گرینڈ حیات ایجنسی ہوٹل پلاٹ الاٹمنٹ کرپشن سکینڈل:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات سے روک دیا
بدھ 23 مارچ 2016 15:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) گرینڈ حیات ایجنسی ہوٹل پلاٹ الاٹمنٹ میں 20 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات سے ایف آئی اے کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے روک دیا ہے ۔ گرینڈ حیات ایجنسی ہوٹل کا پلاٹ کنونشن سنٹر کے قریب سی ڈی اے حکام نے انتہائی سستے ریٹ پر الاٹ کردیا تھا جبکہ اس پلاٹ کی مارکیٹ قیمت 20ارب روپے بتائی جاتی ہے اس کیس کی تحقیقات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکم پر نیب کے حوالے کی گئی تھیں لیکن نیب نے جب خاموشی اختیار کرلی تو پھر ایف آئی اے اسلام آباد نے اس کی تحقیقات کا آغاز کیا ۔
بعد ازاں وفاقی حکومت کی ایک طاقتور شخصیت کے حکم پر تحقیقات ایف آئی اے لاہور کے سپرد کردی گئیں ۔ اس پر متاثرہ فریق نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے لاہور کے ذریعے تحقیقات کروانا بدنیتی پر مبنی ہے چنانچہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے سے روک دیا اس معاملے کی انکوائری ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر عثمان انور کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم کررہی تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.