کوئٹہ،یوم پاکستان کی مناسبت سے اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار میوزیکل نائیٹ کا اہتمام

بدھ 23 مارچ 2016 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء ) یوم پاکستان کی مناسبت سے عوام کی تفریح کے لئے 23مارچ کی شام اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار میوزیکل نائیٹ کا اہتمام کیا گیاجس میں ملک کے معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری ، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ ، سول و عسکری حکام ، خواتین ، بچوں اور عوام کی بہت بڑی تعداد میوزیکل نائیٹ سے محظوظ ہوئی اور فن کاروں کو دل کھول کر داد دی ۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ پیش کیا گیا۔