پیمرا کی نیوز چینلز کو لاہور‘ اسلام آباد اور کراچی کے واقعات کی کوریج ذمہ دارانہ طور پر کرنے کی ہدایت
پیر 28 مارچ 2016 11:00
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اتوار کو نیوز چینلز کو لاہور‘ اسلام آباد اور کراچی کے واقعات کی کوریج ذمہ دارانہ طور پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیمرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سے توقع ہے کہ میڈیا پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان واقعات کی کوریج کرے کیونکہ اس مرحلہ پر کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ یا سنسنی خیز رویہ جاری نیشنل ایکشن پلان کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔
پاکستانی میڈیا کو برسلز حملوں کی کوریج کیلئے بین الاقوامی میڈیا کی پیشہ وارانہ مثال کی پیروی کرنی چاہئے نہ کہ بھارتی میڈیا کی جو کہ کاروباری مقاصد کے تحت کام کرتا ہے۔(جاری ہے)
پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستانی نجی ٹی وی چینلز ملک اور قوم کے وقار کے عزم کے ساتھ اظہار کریں گے بجائے اس کے کہ وہ سنسنی خیز نشریات ٹرانسمیشن کے ذریعے ریٹنگ کی دوڑ میں شامل ہوں جس کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سامعین کو پاکستان سے متعلق غیر یقینی صورتحال کا پیغام جائے۔
تمام پاکستانیوں کی طرح یہ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ نیوز کوریج ، فوٹیج دکھانے ، ٹکرز ، بیپرز دینے اور تجزیے دکھانے کیلئے بالغ النظری اور اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں کا مظاہرہ کرنا نیوز روم کی سینئر مینجمنٹ اور لائسنس کے حامل افراد کی ایڈیٹوریل ذمہ داری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.