پاکستان کا چاہ بہار میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی موجودگی اور پاکستان مخالف سرگرمیوں پر ایران کو قانونی ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 12:08
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) پاکستان نے ایرانی شہر چاہ بہار میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی موجودگی اور اس کی پاکستان مخالف سرگرمیوں پر ایران کو قانونی ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ہندوستانی ایجنسی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یہ معاملہ ایرانی ہم منصب عبد الرضا رحمانی سے ہونے والی ملاقات میں اٹھایا جس پر ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے باضابطہ ریفرنس بھیجا جائے۔
مقامی انگریزی جریدے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چاہ بہار میں ’را‘ کی موجودگی کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ہم ایک دو دن میں ایران کو قانونی ریفرنس ارسال کردیں گے۔(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا تھا کہ قانونی ریفرنس میں پاکستان کی جانب سے، ایران سے پوچھا جائے گا کہ اس کی سرزمین سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک کیسے آپریٹ ہورہا ہے، جبکہ ایرانی سرحد پار کرکے ’را‘ کا ایجنٹ پاکستان کیسے پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت پر اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ وہ ساحلی شہر سے آپریٹ ہونے والے ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے۔واضح رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز نے چند روز قبل بلوچستان سے ’را‘ کے حاضر سروس ایجنٹ کل بھوشن یادو کو حراست میں لیا تھا، جس کے قبضے سے حاصل ہونے والے ہندوستانی شناختی کارڈ میں اس کا فرضی نام مبارک حسین پٹیل درج تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’را‘ کا نیٹ ورک ایران کے شہر چاہ بہار سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.