سانحہ لاہور پرپیپلز پارٹی لواحقین کے ساتھ ہے ‘حکومت ایسی کاروائیوں کے پس پردہ حقائق کی تہہ تک پہنچ کر سدِباب کرے‘ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے ‘ دہشت گرد کسی رعایت مستحق نہیں‘نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری قوم متحد ہے ‘حکومت اور سکیورٹی فورسز کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ‘قوم اپنی صفوں میں چھپے دہشتگردوں کو بے نقاب کرکے وطن دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں افواج پاکستان کا ساتھ دے
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی جناح ہسپتال میں سانحہ لاہور کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو
پیر 28 مارچ 2016 20:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور پرپیپلز پارٹی لواحقین کے ساتھ ہے ‘حکومت ایسی کاروائیوں کے پس پردہ حقائق کی تہہ تک پہنچ کر سدِباب کرے‘ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے ‘ دہشت گرد کسی رعایت مستحق نہیں‘نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری قوم متحد ہے ‘حکومت اور سکیورٹی فورسز کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ‘قوم اپنی صفوں میں چھپے دہشتگردوں کو بے نقاب کرکے وطن دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں افواج پاکستان کا ساتھ دے۔
وہ گزشتہ روز لاہور گلشن اقبال پارک کے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جناح ہسپتال میں عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی عہدیداران اور کارکنان نے خون کے عطیات دیئے۔ بعد ازاں میاں منظور احمد وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی لواحقین کے ساتھ ہے حکومت ایسی کاروائیوں کے پس پردہ حقائق کی تہہ تک پہنچے اور اس کا سدِباب کرے، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے عوام کے جان و مال کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے دہشت گرد کسی رعایت مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری قوم متحد ہے حکومت امن کے قیام کے لئے جو بھی اقدامات کرنا چاہتی ہے اس میں تاخیر نہ کرے، قوم کے ساتھ ساتھ پاک فوج بھی دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہی ہے حکومت اور سکیورٹی فورسز کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنی صفوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو بے نقاب کریں اور وطن دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں افواج پاکستان کا ساتھ دیں اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی خرم جہانگیر وٹو، جہاں آرا وٹو، عابد حسین صدیقی ، سہیل ملک، میاں عبدالوحید، حق نواز خان ملک احتشام الحسن، علامہ یوسف اعوان، یاسر بارا، موسیٰ کھوکھر، بشریٰ ملک کے علاوہ دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.