بھارت نے لاہورمیں خون کی ہولی کھیلی ،افتخارحسین
پاک فوج ملک کو”را “ کے ایجنٹوں سے نجات دلانے کیلئے آپریشن تیزکرے ،صدر ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم
پیر 28 مارچ 2016 21:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نیتجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ” را “ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے ردعمل میں بھارت نے لاہورمیں معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی ،حکومت ملک کو ”را“ کے ایجنٹوں ان کے سہولت کاروں سمیت دیگردہشت گرد تنظیموں #سے پاک کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے ملک کودہشت گردی کے ناسورسے پاک کیا جائے ۔
گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ،بھارتی خفیہ ایجنسی ” را “ کے ایجنٹ پاکستان میں معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں جبکہ حکمران بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امن اورجمہوریت کی شمعیں جلانے کے دعوے دارہندوانتہا پسندوں نے پاکستان اورمقبوضہ کشمیرمیں بموں سے ”دیوالی“ منارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایک ٹی وی اسٹوڈیومیں وسیم اکرم کیساتھ کیاجانے والاسلوک نہ صرف ہندوذہنیت کا غمازہے بلکہ سفارتی اوراخلاقی گراوٹ کے لحاظ سے بھی بدترین واقعہ ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.