جاپان کا لاہور دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت ٗ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
جاپانی وزیر اعظم نے حکومت پاکستان اور عوام کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جاپان کی طرف سے بھرپور حمایت کایقین دلایا
پیر 28 مارچ 2016 21:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے اور وزیر خارجہ فومیو کشیدہ نے لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے افسوس ناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
(جاری ہے)
جاپانی وزیر اعظم نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام پر ایک پیغام میں گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کی سخت مذمت کی اور حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جاپان کی طرف سے بھرپور حمایت کایقین دلایا ۔
جاپانی وزیر اعظم نے دہشتگردی کے اس افسوسناک حملے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جاپان کے وزیر خارجہ فومیو کشیدہ نے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے نام اپنے ایک پیغام میں اسی دکھ ٗ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.