لاہور دہشتگردی ،وزیراعظم نے امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیا
نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں پاکستانی وفد وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں شرکت کریگا پاکستان نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ کے عمل میں فعال انداز میں شریک رہا ہے، جوہری پروگرام کے تحفظ کیلئے انتہائی مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ ساتھ کئی سطحوں پر مشتمل حفاظتی نظام اختیار کر رکھا ہے ،دفتر خارجہ
پیر 28 مارچ 2016 22:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں دہشتگردی کے واقعے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے بعد امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے ،واشنگٹن میں ہونیوالی نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں پاکستانی وفد وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں شرکت کریگا ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں پیش آنیوالے دہشتگردی کے واقعہ کے بعد وزیراعظم نے امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے وزیراعظم نے اپنا پورا دن لاہور میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت میں گزارا ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی اور مکمل حمایت کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وحشیانہ حملے کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کا حکومتی عزم مزید پختہ ہوتا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں ہونیوالی نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں پاکستانی وفد وزیراعظم کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی کی قیادت میں شرکت کریگا۔
بیان کے مطابق پاکستان نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ کے عمل میں فعال انداز میں شریک رہا ہے اور پاکستان نے اپنے جوہری پروگرام کے تحفظ کیلئے انتہائی مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ ساتھ کئی سطحوں پر مشتمل حفاظتی نظام اختیار کر رکھا ہے پاکستان ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی سے مکمل تعاون کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.