اسلام آباد ہائی کورٹ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
پارلیمنٹ میں زیر بحث آنے والے معاملات کو عدالت میں ڈسکس نہیں کیا جا سکتا، جسٹس محسن اختر کیانی
منگل 29 مارچ 2016 13:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ سنگین غداری کیس کے ملزم پرویز مشرف کا نام وزیر داخلہ کی ہدایت پر نکالا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں پرویز مشرف بیرون ملک جانے کی ذمہ داری سپریم کورٹ پر ڈال دی ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا وزیر داخلہ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دیئے گئے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آنے والے معاملات کو عدالت میں ڈسکس نہیں کیا جا سکتا ۔(جاری ہے)
شاہد اورکزئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کا یہ اعتراض غلط ہے کہ اس درخواست کے لئے ہائی کورٹ درست فورم نہیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اس سے قبل بھی غداری کے مقدمہ سے متعلق مختلف درخواستیں سن کر فیصلہ دے چکی ہیں دلائل سننے کے بعد عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.