حکومت اورڈی چوک میں احتجاج کرنے والی مذہبی تنظیموں کے درمیان مذاکرات کامیاب، 4روز ہ دھرنا ختم ، مظاہرین سامان لپیٹ کرروانہ
توہین رسالت قانون کے حوالے سے آئین کی شق295سی میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی،توہین رسالت کے مقدمے میں کسی شخص کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی،فورتھ شیڈول میں نظرثانی کے ذریعے بے گناہ افراد کانام نکالا جائے گا،نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے علماء وزارت مذہبی امور سے تجاویز طلب،دھرنے میں شریک علماء کرام کے خلاف قائم مقدمات کی واپسی کا جائزہ لیا جائے گا،دھرنے کے دوران گرفتار شدہ افراد کو رہا کیا جائے گا، حکومت اور مذہبی تنظیموں کے قائدین مابین طے پانے والے معاہدے کے 7نکات ہ دھرنا دینے والی جماعتوں کے ساتھ کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا، قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ، آئندہ ڈی چوک میں کسی کو جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چوہدری نثارکی پریس کانفرنس
بدھ 30 مارچ 2016 20:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) حکومت اورڈی چوک میں دھرنا دینے والی مذہبی تنظیموں کے درمیان مذاکرات کامیاب ،7 نکاتی معاہدہ طے پاگیا ، جس کے تحت حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ توہین رسالت قانون کے حوالے سے آئین کی شق295سی میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی،توہین رسالت کے مقدمے میں کسی شخص کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی،فورتھ شیڈول میں نظرثانی کے ذریعے بے گناہ افراد کو نکالا جائے گا،نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے علماء وزارت مذہبی امور کو تجاویز دیں جن پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا،دھرنے کے دوران علماء کرام کے خلاف قائم مقدمات کی واپسی کا جائزہ لیا جائے گا،دھرنے کے دوران گرفتار شدہ افراد کو رہا کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو حکومت کی جانب سے ڈی چوک میں دھرنا دینے والے مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کو کئی مرتبہ ڈی چوک خالی کرنے کی ڈیڈ لائنیں دی گئیں جبکہ اس دوران انتظامیہ اور دھرنے کے قائدین کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار بھی ہوئے تاہم وہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے، جس کے بعد حکومت نے مظاہرین کو ڈی چوک سے نکالنے کیلئے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں اور پولیس، ایف سی اور رینجرز نے صف بندی بھی کرلی تاہم اس دوران وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق و دیگر نے شرکت کی، جس میں مظاہرین کے دھرنے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.