پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے‘آرمی چیف کے پنجاب میں آپریشن شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضاکا ہنگامی اجلاس سے خطاب

بدھ 30 مارچ 2016 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے پنجاب میں آپریشن شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے ۔ وہ بدھ کو سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پنجاب میں کراچی جیسے آپریشن کی ضرورت ہے،پنجاب میں آپریشن شروع ہوجاتا تو سانحہ لاہو ر پیش نہ آتا۔

پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

سانحہ لاہور کے ذمہ دار تخت لاہور کے شہزادے ہیں۔ پر امن اور محب وطن اہلسنّت کو شدت پسندی کے راستے پر ڈالنے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ امن پسندی اہلسنّت کی شناخت ہے۔ اس شناخت کو ہر صورت قائم رکھیں گے۔ حکمران بڑے فیصلو ں کیلئے بڑی دہشتگردی کا انتظار کیوں کرتے ہیں۔ ہر سانحہ کے بعد جاگنے والے حکمران چند دن گزرنے کے بعد پھر غفلت کی نیند سو جاتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پنجاب میں فوج کی نگرانی میں رینجرز کا آپریشن ہو نا چاہیئے۔ اہلسنّت توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو جلانے پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم ملک کی سلامتی کیلئے ہر قربانی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :