وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ممبربرطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی کی ملاقات،سانحہ گلشن اقبال پارک کی مذمت
قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار،جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی قائداعظمؒ کے پاکستان میں آگ اور خون کا کھیل روکنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،شہباز شریف
بدھ 30 مارچ 2016 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بدھ کو یہاں ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے ملاقات کی -ممبر برطانوی پارلیمنٹ نے سانحہ گلشن اقبال پارک کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک سفاک درندوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔(جاری ہے)
پاکستانی قوم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدؒ کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ ملک کو امن اور تحمل و برداشت کا گہوارہ بنانا ہمارا مشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک نے قوم کو ایک بار پھر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یکجا کر دیا ہے۔ قائداعظمؒ کے پاکستان میں آگ اور خون کا کھیل روکنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.