سینٹ قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل نے بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنے کی سفارش کر دی
جمعرات 31 مارچ 2016 12:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بجلی کے ٹیرف میں کمی اور صنعتی شعبہ کیلئے لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرنے کی سفارشات دے دی ہیں،کمیٹی نے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے باوجود برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل کے شعبے کو مذید سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے ۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوااجلاس میں کمیٹی کی جانب سے دی گئی سفارشات پر عملدرآمد وزارت اور ملحقہ اداروں کے فنڈز کے استعمال درآمدشدہ کپاس پر غیر قانونی سیس لیوی لگانے بیمار صنعتی یونٹو، ویلو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بحث کی گئی اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے حکومت کی طرف سے تین ماہ سے صنعتی بحالی کمیٹی کے اعلان کے باؤجود نوٹیفکیشن نہ کرنے پر کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ سرمایہ کاروں کی بھاری رقوم حکومتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈوب گئی ہے اور شعبہ صنعت جو ملک میں روزگار فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ ہے کمزور ہونے سے بیروزگاری میں اضافہ اور ملکی اقتصادی ، معاشی اور مالی نقصان بھی ہورہا ہے اور کہا کہ جی ایس ٹی پلس کے باوجود برآمدات میں سولہ فیصد کی کمی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.