مالدیپ کے صدر کی خصوصی ایلچی مس عائشہ عظیمہ شکور کی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات
جمعہ 1 اپریل 2016 11:15
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) مالدیپ کے صدر کی خصوصی ایلچی مس عائشہ عظیمہ شکور نے جمعرات کے روز وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے یہاں انکے دفتر میں ملاقات کی۔ مس شکور کے ساتھ ملاقات میں مشیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات ہمیشہ سے پرجوش، قابل اعتماد اور دونوں کے مفادات مشترکہ رہے ہیں۔
مالیپ کی نمائندہ خصوصی نے لاہور بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمیشہ مالدیپ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔(جاری ہے)
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق مشیر خارجہ نے مالدیپ کے صدر کی طرف سے تعزیت پر پاکستان کی حکومت کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ نمائندہ خصوصی نے عالمی اور علاقائی سطح پر پاکستان کی طرف سے مالدیپ کے ساتھ تعاون کی تعریف کی۔
نمائندہ خصوصی اور مشیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اعلی سطح پر مزید رابطوں سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ ملاقات میں باہمی مفادات اور علاقائی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ مشیر خارجہ نے مالدیپ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.