یہ ملک جتنا رینجرز کا ہے اتنا ہی پولیس کا ہے ‘پنجاب میں جاری آپریشن پاکستان کی بقاکا آپریشن ہے ‘رانا ثنااللہ خان
جمعہ 1 اپریل 2016 14:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ یہ ملک جتنا رینجرز کا ہے اتنا ہی پولیس کا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن مین شریک ہیں‘ پنجاب میں جاری آپریشن پاکستان کی بقاکا آپریشن ہے جو دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا‘ مشترکہ ٓاپریشن کی منصوبہ بندی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور پنجا ب میں جاری سرچ آپریشن میں تیزی آئی ہے‘زیر حراست افراد کی نشاندہی پر بھرپورکارروائیاں کی گئی‘ ہر شہری کو اپنے ارد گرد اور گلی محلے میں نظر رکھنی چاہئے اوردہشت گردوں کیخلاف جس بھی شہری یا ادارے کے پاس اطلاع ہو وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دے تاکہ آپریشن کیا جائے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں پہلے بھی سرچ آپریشن ہوتے رہے ہیں تاہم خالیہ آپریشن ملکی بقااور سلامتی کیلئے کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز ، پولیس اور سی ٹی ڈی آپریشن کر رہے ہیں اور اب جنوبی پنجاب حتی کہ وزیرستان میں بھی کوئی نو گو ایریا نہیں ہے‘ پنجاب میں سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کو پکڑا گیا ہے اور تفتیش کے بعد کلیئر ہونے والوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔
خواتین اور بچوں کو نشانہ بنائے والوں سے کس کو ہمدردی ہو گی ، ایسے درندوں سے کسی کو بھی ہمدردی نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک جتنا رینجرز کا ہے اتنا ہی پولیس کا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن مین شریک ہیں‘ مشترکہ ٓاپریشن کی منصوبہ بندی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور پنجا ب میں جاری سرچ آپریشن میں تیزی آئی ہے‘زیر حراست افراد کی نشاندہی پر بھرپورکارروائیاں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پر پوائنٹ سکورنگ سے گریز کر نا چاہئے‘ ہر شہری کو اپنے ارد گرد اور گلی محلے میں نظر رکھنی چاہئے اوردہشت گردوں کیخلاف جس بھی شہری یا ادارے کے پاس اطلاع ہو وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دے تاکہ آپریشن کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.