الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے،پینل بننے سے پارٹی تقسیم ہو جاتی ہے، انٹرا پارٹی نے الیکشن میں غلطیاں کیں، ٹیکنیکل طور پر موبائل پر الیکشن ہو ہی نہیں سکتے،کرکٹ میں تباہی مچی ہوئی ہے، ایک طرف نجم سیٹھی اور دوسری طرف شہریار خان ہیں، وزیراعظم کو نجم سیٹھی کو مین آف دی سیریز قرار دینا چاہیے، جہاں سفارشوں پر لوگ آتے ہیں وہاں ایسا ہی ہوتا ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 1 اپریل 2016 19:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے،پینل بننے سے پارٹی تقسیم ہو جاتی ہے، انٹرا پارٹی نے الیکشن میں غلطیاں کیں، ٹیکنیکل طور پر موبائل پر الیکشن ہو ہی نہیں سکتے،انتخاب عالم ینگ ہیں میں تو بوڑھا ہوں، جہاں بھی سفارشوں پر لوگ آتے ہیں وہاں ایسا ہی ہوتا ہے۔
وہ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پہلے انٹرا پارٹی نے الیکشن میں غلطیاں کیں، اپنی غلطیوں سے سیکھا اور براہ راست الیکشن کا فیصلہ کیا، پینل بننے سے پارٹی تقسیم ہو جاتی ہے، الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لوگ چاہتے تھے کہ پرچیوں سے الیکشن ہو، ایکشن کمیشن نے کہا کہ موبائل کے ذریعے الیکشن ہونا چاہیے، ٹیکنیکل طور پر موبائل پر الیکشن ہو ہی نہیں سکتے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ڈیڈ لاک پر تسنیم نورانی مستعفی ہو گئے۔ عمران خان نے کہا کہ کرکٹ میں تباہی مچی ہوئی ہے، ایک طرف نجم سیٹھی اور دوسری طرف شہریار خان ہیں، وزیراعظم نواز شریف کو نجم سیٹھی کو مین آف دی سیریز دینا چاہیے، انتخاب عالم ینگ ہیں میں تو بوڑھا ہوں، جہاں بھی سفارشوں پر لوگ آتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تسنیم نورانی مجھ سے میرے اختیارات لے کر کمیشن کو دینا چاہتے تھے، پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے سے افسوس ہوا، فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے براہ راست الیکشن کرائیں گے، کسی امیدوار نے غلط زبان استعمال کی تو ایکشن ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.