کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا
ہفتہ 2 اپریل 2016 22:06
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے سرقہ شدہ موٹرکار 753 AQA, XLI-برنگ سفید اور آلہ 30بور پستول بمعہ 7عدد کارتوس بھی برآمد کرکے جبکہ اسی طرح موٹر کارسنیچنگ میں ملوث دوسرے ساتھی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ متھرہ کی حدود میں نامعلوم کار سنیچر گروہ نے جوان العمر لڑکے اسرارالدین ولد ظہیر الدین سکنہ نوشہرہ سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھین لی اور قتل کا وقوعہ بھی رونما ہواتھا۔
اس واقعہ کا جناب سی سی پی اوصاحب مبارک زیب خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اپریشن عباس مجید خان مروت کی زیر نگرانی ،SPرورل شاکراللہ بنگش ،DSPرورل صاحبزادہ سجاد خان ،SHOمتھرا محمد شیر خان ،انوسٹی گیشن عملہ ہدایت خان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔(جاری ہے)
جنہوں نے 2دن کے اندر اندر انتھک محنت کے بعد گینگ کا سربراہ ملزم رشید ولد ذربت خان سکنہ کرم ایجنسی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ موٹر کار نمبر743 AQA XLIمعہ آلہ قتل 30بور پستول 7عدد کارتوس برآمد کرکے دیگر گینگ کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔
جبکہ اسی طرح مورخہ 14.02.2016کو کار سنیچنگ کا وقوعہ رونما ہوا تھا جس پر مقدمہ علت 131مورخہ 14.02.2016جرم 382درج رجسٹر ہو کر ملزم پرویز ولد ھشتنگر خان سکنہ دلہ زاک روڈگلی نمبر 2حال اسلم ڈھیری کو بھی گرفتار کرکے مدعی مقدمہ نے باقاعدہ نشان دہی کی ہے ہر دو مقدمات کی مزید تفتیش جاری ہیںَمزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.