گلشن اقبال پارک سانحہ کے بعد قوم کا دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کاعزم مزید پختہ ہوا ہے ‘ جہانگیر خانزادہ
انتہا پسندوں ،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا‘رکن پنجاب اسمبلی کی گفتگو
اتوار 3 اپریل 2016 11:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے و رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزدہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے پاس دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کے سوا کوئی اور آپشن نہیں، گلشن اقبال پارک کا سانحہ بریریت اور سفاکیت کی انتہاء ہے لیکن اس واقعہ کے بعد پاکستانی قوم کا دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کاعزم مزید پختہ ہوا ہے ۔
اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا عزم ہے کہ ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دے کر جانا ہے ،انتہا پسندوں ،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج جرات و بہادری میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں ، پوری قوم اس وقت اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر پورے خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ،مجھے فوج کے افسر اورشہید کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا انشا اﷲ وہ دن دور نہیں جب پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.