آرٹیکل 6 مشرف پر قابل عمل نہیں ہوتا،پرویز مشرف پر مقدمہ ہم نے نہیں موجودہ حکومت نے بنایا‘بھارتی وزیراعظم سے پہلی ملاقات میں کہا تھا کہ بلوچستان میں را کے ایجنٹ موجود ہیں،حکومت مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائے‘صرف آپریشن کافی نہیں،حکومت دہشتگردوں کیخلاف سخت پالیسی اختیار کرے،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی گڑھی خدابخش روانگی سے قبل ملتان میں میڈیا سے بات چیت
اتوار 3 اپریل 2016 18:51
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر مقدمہ ہم نے نہیں بلکہ موجودہ حکومت نے بنایا ۔آرٹیکل 6 مشرف پر قابل عمل نہیں ہوتا۔ایمرجنسی کے نفاذ میں پرویز مشرف کیساتھ اور لوگ بھی شریک تھے۔بطور وزیراعظم بھارتی وزیراعظم سے شرماالشیخ میں ہو نے والی پہلی ملاقات میں ہی کہا تھا کہ بلوچستان میں را کے ایجنٹ موجود ہیں۔
حکومت بھارتی مداخلت کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائے۔پنجاب میں صرف آپریشن ہی کافی نہیں،حکومت طالبا ن کیخلاف سخت پالیسی اختیار کرے،ہم فرینڈلی نہیں ذمہ دار اپوزیشن ہیں ، آئندہ الیکشن اپنے منشور اور پروگرام پر لڑیں گے ۔پیپلزپارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین کو بحال رکھنا حکومت کا کام ہے ، میرے دور حکومت میں 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال ہوا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.