چیئرمین واپڈا کی زیرصدارت اجلاس میں واپڈا پن بجلی گھروں کے آپریشن اور مرمت کا جائزہ
خان خواڑ اور جناح پن بجلی گھروں کے دو دو یونٹوں پر مرمت کا کام ہائی واٹر فلوسیزن سے قبل مکمل کر لیا جائیگا، ممبر پاور کی بریفنگ
پیر 4 اپریل 2016 20:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) چیئرمین واپڈا ظفر محمود کی زیرصدارت واپڈا ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں واپڈا کے پن بجلی گھروں کے آپریشن اور مرمت کا جائزہ لیا گیا۔ ممبر(پاور) واپڈا بدرالمنیرمرتضیٰ نے چیئرمین واپڈا کو خان خواڑ اور جناح ہائیڈل پاور سٹیشن پر جاری مرمت کے کاموں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔
چیئرمین کو بتایا گیا کہ خان خواڑ ہائیڈل پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ کے پارٹس ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا میں مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد اپریل کے دوسرے ہفتے میں سائٹ پر موصول ہوجائیں گے۔ اس کے بعد یونٹ کی اسمبلی کا کام مکمل کیا جائے گا اور 34 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا یہ یونٹ مئی کے اوائل میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔(جاری ہے)
34 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے دوسرے یونٹ کی مرمت کا کام بھی مئی کے آخر تک مکمل ہوجائے گا اور یوں خان خواڑ ہائیڈل پاور سٹیشن ہائی واٹر فلوسیزن کے آغاز سے قبل اپنی پوری پیداواری صلاحیت یعنی 72 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے دستیاب ہوگا۔
بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا کو مزید بتایا گیا کہ واپڈا نے جناح ہائیڈل پاور سٹیشن کے دو یونٹوں کے ٹریش ریک کی زیرآب مرمت کیلئے کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور مذکورہ کام کو بھی ہائی واٹر فلو سیزن سے قبل مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد24 میگاواٹ مجموعی پیداوار ی صلاحیت کے ان دو یونٹوں سے قومی نظام کو بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔چیئرمین واپڈا نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دونوں پن بجلی گھروں کے مذکورہ یونٹوں کی مرمت کا کام ہائی واٹرفلو سیزن سے پہلے مکمل کر لیا جائے تاکہ موسم گرما میں واپڈا کے پن بجلی گھروں سے پوری استعداد کے مطابق بجلی پیدا کی جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.