امریکی قونصل جنرل زیکری وی رائیڈر کی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات ،گلشن اقبال پارک دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس
پیر 4 اپریل 2016 22:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) امریکی قونصل جنرل زیکری وی ہارکن رائیڈر نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی ۔ انہوں نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے اور بھاری جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔ ملاقات میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر اور ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز بھی موجود تھے ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اس دھماکے میں درجنوں بے گناہ انسانوں کا خون اور سینکڑوں افراد کا زخمی کیا جانا اسلام اور تمام انسانی اقدار کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں قانون کی بالادستی ، انصاف کی فراہمی اور دہشتگردی کے اصل اسباب کا خاتمہ ہی دنیا کو اس ناسور سے نجات دلاسکتاہے ۔(جاری ہے)
سراج الحق نے کہاکہ بنگلہ دیش اور کئی مسلمان ممالک میں جاری ظالمانہ حکومتی پالیسیاں ، بے گناہوں کو پھانسیاں اور ہزاروں افراد کو جیلوں میں ٹھونسنے جیسے اقدامات سے معاشرے میں ردعمل جنم لیتاہے ۔
کوئی جنگ اس وقت تک موثر نہیں ہوسکتی جب تک ہر نوع کے انفرادی ، گروہی اور ریاستی مظالم کا خاتمہ نہیں ہوتا ۔ انہوں نے ایٹمی توانائی کے بارے میں ہونے والی حالیہ سربراہی کانفرنس کو ایک مثبت عالمی سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اپنے دفاع کے لیے ہی یہ صلاحیت حاصل کرنا پڑی ہے ۔ بھارت اب بھی پاکستان کی سلامتی کے منافی اقدامات کے لیے سرگرم ہے ۔ بلوچستان سے پکڑے جانے والے ’’ را‘‘ کے اعلیٰ افسر کے اعترافی بیان نے پاکستان کی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کیاہے ۔ عالمی برادری کو ان تمام اقدامات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم خود مشرقی پاکستان میں اپنے گھناؤنے کردار کا اعتراف کر چکاہے ۔ اب بھی بنگلہ دیش میں بے گناہوں کی پھانسیوں کے پیچھے دہلی ہی سرگرم ہے اور بلوچستان میں بھی وہی فتنہ انگیزی پھیلا رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.