پاناما لیکس تحقیقات؛ وزارت قانون نے ریٹائرذ ججز کے نام وزیراعظم کو ارسال کر دیئے
پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج اس کمیشن میں شامل نہیں ہوں گے حسین نواز کمیشن کے سامنے سعودی عرب میں اپنی اسٹیل مل اور دیگر اثاثوں سے متعلق بیان ریکارڈ کرائیں گے، ذرائع
بدھ 6 اپریل 2016 13:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لئے وزارت قانون نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ ججز کے نام وزیراعظم نواز شریف کو بھیج دیئے ہیں۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے اہل خانہ پر خفیہ طریقے سے دولت بنانے کے معاملے کی تحقیقات کے حکم کے بعد آج وزارت قانون نے سپریم کورٹ اور چاروں ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ ججز کی ایک فہرست وزیراعظم نواز شریف کو بھیج دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کے ایک جج کے ساتھ ہائی کورٹ کے بھی 2 ججز کے نام بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے تاہم پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج اس کمیشن میں شامل نہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کمیشن کے جج کی منظوری کے بعد تحقیقات کے لئے اس کمیشن کے قوائد و ضوابط بھی طے کئے جائیں گے اور اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کمیشن کے سامنے خود پیش ہو کر سعودی عرب میں اپنی اسٹیل مل اور دیگر اثاثوں سے متعلق بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پاناما لیکس کی جانب سے دنیا کے مختلف حکمرانوں سمیت اعلی سیاسی و غیر سیاسی شخصیات پر خفیہ طریقے سے دولت بنانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس میں وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز اور صاحبزادی مریم نواز کا نام بھی شامل تھا۔ وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج پر کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.