حیدرآباد میں پراسراربیماری سے 7 کمسن بچے دم توڑ گئے
بدھ 6 اپریل 2016 14:06
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) حیدرآباد کے مضافاتی علاقےٍ گاؤں اللہ بخش بروہی میں پراسرار بیماری سے 7 کمسن بچے دم توڑ گئے جس کا محکمہ صحت نے نوٹس لیتے ہوئے بیماری میں مبتلا درجنوں بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق بچے غذائی قلت کے ساتھ ساتھ خسرے کی بیماری میں مبتلا تھے۔ لطیف آباد کے علاقے گلستان سرمست کے نزدیک واقع گاؤں اللہ بخش بروہی میں پراسرار بیماری میں مبتلا 7 کمسن بچے ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 2 سے 8 سال تک بتائی جاتی ہیں، دیہاتیوں کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 4 سالہ سلیم ولد محمد عمر، 2 سالہ شہزادی بنت محمد علی، 6 سالہ زبیر ولد علی اکبر، 8 سالہ جانی ولد دین محمد شیخ، 4 سالہ شہزادی بنت وزیر شیخ، 2 سالہ مصطفی ولد وزیر شیخ اور 3 سالہ پری بنت جمعہ شامل ہیں، محکمہ صحت کو اطلاع دی گئی تو خصوصی ٹیم نے متاثرہ گاؤں پہنچ کر دیگر بیمار بچوں کا چیک اپ کرنے کے بعد بچوں کو گورنمنٹ اسپتال کوہسار منتقل کرا دیا جہاں ان کا فوری علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.