اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا
بدھ 6 اپریل 2016 20:23
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک شہری کا فورتھ شیڈول میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25اپریل تک ملتوی کردی۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عنصر محمود کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کی جانب سے طارق محمد خان مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کا نام محض مفروضوں کی بنیاد پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے میرے موکل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بے گناہ قرار دینے کے باوجود نام فورتھ شیڈول سے نہیں نکالا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت فریقین کو حکم دے کہ میرے موکل کا نام فورتھ شیڈول سے نکالا جائے۔عدالت نے رٹ پیٹیشن منظور کرتے ہوئے چیف کمشنر، ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او بہارہ کہو کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت 25اپریل تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار گرفتار
-
مہندی اور بارات کے بعد اے ایس پی شہربانو کے ولیمے کی ویڈیو وائرل
-
آن لائن جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ، ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے
-
میں نے خود کو عوامی رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور غریب آدمی کی بہتری کیلئے ٹیکس کے قانون میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،بجلی چوری کی روک تھام اور ٹیکس کی ادائیگی ہمارا قومی فرض ہے،وفاقی وزیر قانون و انصاف کی وفاقی ..
-
سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ اجلاس
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.