گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی سرگودھا کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

جمعرات 7 اپریل 2016 16:57

سرگودھا۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی سرگودھا کی اپ گریڈیشن کرنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق نئے پراجیکٹ کے تحت بچوں کو ٹیکنیکل تعلیم سے روشناس کرانے کیلئے ٹیکنیکل کالج کو اپ گریڈ کیا جائیگا اور ان میں مکینیکل ٹیکنالوجی کے جدید نصاب کی پڑھائی‘ ٹیچر ٹریننگ‘ مشینری آلات کی فراہمی‘ انتظامی امور کو بہتر بنانے ‘ آرکیٹیکچرکے شعبہ جات کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں ٹیکنیکل کالجوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :