پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 2342پارٹنر سکولوں میں نصابی کتب کی تقسیم کا کام مکمل کر لیا

عمران یعقوب کو ڈپٹی ایم ڈی پیف کا اضافی چارج مل گیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعرات 7 اپریل 2016 17:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 2342پارٹنر سکولوں میں 24لاکھ نصابی کتب کی تقسیم کا کام مکمل کر لیا ۔یہ سکول کوٹ ادو ، ڈیرہ غازی خان ، کوٹ چھٹہ، ملتان ،میلسی ، میاں چنوں، شجاع آباد ، راجن پور، بہاول پور ، لودھراں ، مظفر گڑھ، پاک پتن،وہاڑی اور دنیا پورمیں واقع ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ روز 7اپریل کو پاک پتن اور عارف والاکے 88سکولوں میں 95718کتب ،وہاڑی کے72سکولوں میں 73441 کتب، دنیا پور کے 49سکولوں میں 60578کتابیں اور بورے والا کے 54پارٹنر سکولوں میں 75310کتب تقسیم کی گئیں۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے آج 8اپریل کو جلال پور پیر والا کے 61پارٹنر سکولوں میں 72117کتابیں اور تحصیل جتوئی کے 56سکولوں میں 84520کتب تقسیم کی جائیں گی۔دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر (ہیومن ریسورس) محمد عمران یعقوب کو ڈپٹی ایم ڈی مینجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :