سمبڑیال میں الائیڈ بینک لوٹ لیا گیا ،ڈاکو پولیس کی موجودگی میں فرار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 8 اپریل 2016 18:41

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 اپریل۔2015ء) دن دیہاڑے لاری اڈا سمبڑیال پر واقع الائیڈ بینک برانچ کو اسلحہ کی نوک پر چار ڈاکوبینک کے اسٹرانگ روم سے 28 لاکھ روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاری اڈا سمبڑیال پر واقع الائیڈ بینک کی برانچ میں صبح9بجکر 15 منٹ پر چار نامعلوم مسلح ڈاکو بینک کے اندر داخل ہوگئے اور گارڈ سمیت بینک عملہ کوا سلحہ کے زورپر یرغمال بنا کر بینک کے اسٹرانگ رو م کو کھلوا کر بینک میں موجود تقریباً28 لاکھ روپے اپنے ساتھ لائے 2بیگوں میں بھر نے کے بعد بینک سے باہر نکلتے ہوئے فائرنگ شروع کردی اوراچانک روڈ پر گزرنے والی پولیس کی” کوئیک رسپانس وین “فائرنگ کی آواز سن کر رک گئی ، اسی دوران پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواجس کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا اور ڈاکو بینک سے لوٹی ہوئی رقم سے بھرے 2 بیگ کندھوں پر اٹھا کر بینک کے ساتھ متصل گنجان آباد ی والی گلی کی طرف پیدل چلتے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، جبکہ جاتے ہوئے ڈاکوؤں کی ایک رائفل بینک کے اندر ہی رہ گئی، شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر پولیس اہلکار فوری تعاقب کرتے تو فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جاسکتا تھا، دن دیہاڑے ڈکیتی ،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے تاجر برادری سمیت شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا ، بعدازاں وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹرمحمد عابد خاں نے ڈی ایس پی عرفان الحق سلہری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری کے لیے عرفان الحق سلہری کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

متعلقہ عنوان :